مارچ اوراپریل انتہائی اہم ہیں، شریف برادران میں سے صرف ایک رہے گا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مارچ اور اپریل انتہائی اہم ہیں، شریف برادران میں سے صرف ایک رہے گا جب کہ حکومت تبدیلی پرعمران خان سے ناشتے ناشتے کی شرط لگا لی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مارچ اپریل میں حکمران مسلط ہوں گے یاان سے جان چھوٹ جائے گی، ویسے میں حکمرانوں کو2016ء میں نہیں دیکھ رہا، حکومت اورملک اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انھوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں میئر شپ کا فیصلہ 5 دسمبرکے الیکشن کے بعد کریں گے۔ اسلام آباد کے انتخابات میں حکمرانوں نے آخری وقت میں’’ریگ مار‘‘ مارا ہے، اسلام آباد کے شہری سمجھدارہیں جب کہ دیہات میں گڑبڑ کا حکمرانوں کو کھلا موقع ملا، این اے55 میں (ن) لیگ نہیں جیتے گی، یہاں ہمیں جماعت اسلامی، تحریک انصاف کی بھی حمایت حاصل ہے اور آزاد امیدواروں کوبھی سپورٹ کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 40 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام پرظلم اورخون چوسنے کے مترادف ہیں، مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے، حکومت مکمل طورپرناکام ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مارچ میں حکومت تبدیلی کے حوالے سے پوچھا تو انہیں بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظرلگ رہا ہے مارچ تک مسلم لیگ (ن)کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ اگر ہاراتو عمران خان کولال حویلی کھانے کی دعوت دوں گا لیکن عمران خان ہارے توبنی گالہ میں چھپرہوٹل پرکھانے کی دعوت ملے گی جس میں جاؤں گا۔
انھوں نے دعوی کیاکہ اگر اسلام آباد کی طرح راتوں رات نتائج تبدیل نہ ہوئے تو راولپنڈی کی 26 یونین کونسلز میں سے 16 پر کامیابی حاصل کروں گا۔ لال حویلی کے حلقہ میں میرا بھتیجا راشد شفیق الیکشن لڑ رہا ہے، شیر کو بڑے مارجن سے ہرائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے