کرپٹ لوگوں سے حاصل پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کرپٹ لوگوں سے حاصل ہونے والا پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں۔

ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ اسے عظیم ملک بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ جہاں سے بھی پیسہ بچے وہ تعلیم پر لگانا ہے ، وہ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر اللہ اس قوم کو عظیم بنائے گا، یہ راستہ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم سے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عزت کی غلامی والی سوچ ختم کرنی ہوگی، جب سے حکومت آئی تعلیم پر توجہ نہيں دے سکے ، پہلا سال معیشت کی بہتری اور دوسرا کورونا سے جنگ میں گزرا، ہم نقال بن کر رہ گئے ہیں ، ہم کوئی اچھے غلام نہیں بننا چاہتے، ایجادات چاہتے ہیں ، تعلیم پر جتنی سرمایہ کاری کریں گے ملک کا مستقبل اتنا ہی بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کلونیئل ازم کی وجہ سے ہمارا خود پر سے اعتماد ختم ہوا، ہم کیوں اپنے سائنٹسٹ پیدا نہیں کرتے، کیوں کوئی ایجاد نہیں کرتے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نقال بن گئے ہیں،صرف نقل کرتے ہیں، لیکن ہم کوئی اچھے غلام نہیں بننا چاہتے، ہم ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے اور باصلاحیت لوگ ہیں، ہم ایجادات چاہتے ہیں، اپنا نیا راستہ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ہمیں اپنی سوچ بہتر کرنا ہو گی۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی، تعلیم پر توجہ نہیں دے سکے، پہلا سال معیشت بہتر کرنے اور دوسرا سال کورونا میں گزر رہا ہے لیکن اب پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں سے حاصل ہونے والا پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے