سینیٹ اجلاس میں ن لیگ اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی ایک دوسرے کو گالیاں

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ کے درمیان سخت جلوں کا تبادلہ ہوا۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اجلاس کے دوران مشاہد اللہ خان اور میاں عتیق شیخ نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں اور دھمکیاں بھی دیں۔

مشاہداللہ اور میاں عتیق نے سینیٹ اجلاس کے دوران ایک دوسرے کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشاہد اللہ خان اور میاں عتیق کی جانب سے استعمال کیے گئے غیر پارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کرا دیے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا کہ یہ لوگوں کی عزت خراب کرتے ہیں، انہیں ایوان سے باہر نکالیں۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ کراچی میں 20 سال رہا ہوں، ان کی پارٹی مجھے دو بار قتل کرانے کی کوشش کر چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پرسوں بھی انہیں کچھ نہیں کہا تھا اور انہوں نے اپنے اوپر لے لیا۔

سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ جب ضمنی سوال کیا جائے تو اس سوال تک ہی رہا جائے جب کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی حملے ضرور کریں لیکن ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں، گالم گلوچ سے اس ایوان کی بے عزتی ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے