اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیر انتظام سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے زیرانتظام سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد مسکن چورنگی پر کیا گیا
جس میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ٹیسٹ ماسٹر ز ،بیچلرز اور فارمیسی میں داخلے کے خواہشمند طلباکے لیے کیا گیا جس میں اسلامی تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد زبیر، بائیو ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر مصطفی کمال سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی ۔

طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہاکہ جمعیت ہر سال بلا تعطل اس سر گرمی سے طلباکی رہنمائی کرتی ہے۔ ناظم جامعہ قاضی حسیب نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز جمعیت کو ہی حاصل ہے کہ وہ نہ صرف طلباء کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کرتی ہے بلکہ بہتر تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرتی ہے ۔

مہمان خصوصی حافظ نعیم الرحمن نے طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباکی رہنمائی کے لیے سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد لائق تحسین ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے