گلگت بلتستان انتخابات: قومی سلامتی کے اداروں کا فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا مشورہ

گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے سیاسی رہنماؤں پر واضح کیا ہے کہ فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھاجائے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی قیادت اور قومی سلامتی اداروں کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے سیاسی رہنماؤں سے کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض ماضی کی طرح ادا کرتی رہے گی لیکن انتخابی عمل، پولنگ اور بیلٹ جیسے معاملات میں افواج پاکستان کو دور رکھا جائے اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے۔

اس حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں کسی کام میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں، ملک کی سلامتی اور جمہوریت انہیں عزیز ہے۔

شیخ رشید کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف ہوں گے، مقتدر حلقوں نے کہا ہےکہ جو بھی منتخب حکومت ہوگی، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم کسی ایک حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جون 2020 کو گلگت بلتستان کی سابقہ حکومت کی 5 سالہ مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ہی نئے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کے لیے 18 اگست 2020 کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم بعد ازاں مختلف وجوہات کی بناء پر الیکشن ملتوی کردیےگئے۔

چند روز قبل چیف کورٹ گلگت بلتستان نے 3 ماہ کے اندر الیکشن منعقد کروانے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے