کیا اب واٹس ایپ پر بھیجی جانیوالی تصاویر اور ویڈیوز خود ہی ڈیلیٹ ہوجائیں گی؟

پیغام رسائی کی مقبول ایپ واٹس ایپ ’Self Destructive Message‘ کے ساتھ اب ’Self Destructive Photos And Videos‘ کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کرنے والے ’Expiring Message‘ فیچر میں توسیع ہے جسے ’Expiring Media‘ کہا جائے گا۔

صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ ’Self Destructive Message‘ کے اس فیچر کو اِن ایبل کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جی آئی ایف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً غائب ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جب کہ اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ پہلے واٹس ایپ نے صرف ’Self Destructive Text‘ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں صرف ’Text Messages‘ غائب ہونا شامل تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے