اپوزیشن کا دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

وفاقی حکومت کی جانب سے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں 262 فیصد تک اضافہ نالائقی، بدنیتی اور بدعنوانی کی ایک بڑی بھاری قیمت ہے جو بدقسمتی سے عوام روزانہ کی بنیاد پر چکا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہےکہ عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کی جیبیں بھرنے، عوام کو لوٹنےکےایجنڈے پرعمل پیراہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا، عمران خان کی حکومت ناکامی سے دوچار ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 94 دواؤں کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی دوائیں مہنگی کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ،کان، دانت، منہ، اور بلڈ انفیکشن کی دواؤں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارکیٹ میں دواؤں کی دستیابی کم ہونے سے وفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے