شائستہ لودھی نے اپنا جنم دن کہاں گذارا؟

گذشتہ ہفتے معروف مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی نے اپنی سالگرہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ منائی۔

26 نومبر کو شائستہ لودھی اور کی صاحبزادی ایمان واحدی کراچی میں واقع تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی فلاحی تنظیم میک اے وش فاؤنڈیشن کے دفتر پہنچیں جہاں اس مرض کا شکار درجنوں بچے اپنی پسندیدہ میزبان سے ملنے کے لیے جمع تھے۔

کیک کاٹنے سے قبل شائستہ نے بچوں کے ساتھ بے تکلفانہ گفتگو کی اور ان سے ان کی سالگرہ کو منانے کے پلان کے متعلق سوالات کیے۔ اس موقع پر ایمان بھی اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ گھل مل گئی تھیں۔

Shaista 1

شائستہ لودھی نے کہا کہ ‘ہماری اکثر یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم بڑے دھوم دھام سے اپنی سالگرہ منائیں جس میں ہمارے دوست احباب اور خاندان کو لوگ شریک ہوں۔ لیکن ہم ان لوگوں کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے جو یہ سب کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس ہی لیے میں نے اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے گھر سے نکل کر ان بچوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا جو اپنی بیماری کی وجہ اپنے گھروں سے دور ہیں۔’

کیک کاٹنے کے بعد شائستہ لودھی نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

طب کے تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے شائستہ لودھی کے دل میں غریب اور نادار بچوں کے لیے ایک خصوصی مقام ہے۔ کافی عرصے بعد میڈیا پر واپسی کے باوجود بھی شائستہ ایک خاموش زندگی گزار رہی ہیں لیکن یہ ان کا بچوں سے پیار ہی ہے کہ جس کی وجہ سے انھوں نے اپنی سالگرہ تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں منانے کا فیصلہ کیا۔

DSC_0881

شائستہ لودھی کا نام پاکستان ٹیلیویژن انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ انھوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز اے آر وائی ٹیلیویژن کے ایک مارننگ شو سے کیا۔ ان کے پروگرام کی بے پناہ انتہا شہرت اور مقبولیت کے باعث جیو ٹی وی نے انھیں اپنے مارننگ شو کے لیا منتخب کرلیا۔ جیو پر ان کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور وہ مارننگ شو کی بے تاج ملکہ کہلانے لگیں۔ حال ہی میں انھوں نے ہم نیٹ ورک کے چینل ہم ستارے پر مارننگ شو کا آغاز کیا ہے۔

میک اے وش فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو تھیلیسیمیا کے جان لیوا مرض کا شکار بچوں کی خواہشات پوری کرنے کا اہتمام کرتی ہے جسے وہ اپنی زندگی میں پورا کرنا چاہتے ہیں۔ 1980 میں اپنے آغاز سے اب تک میک اے وش دنیا بھر میں دو لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض بچوں کی خواہشات کو سچ کرکے دکھا چکی ہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے