آٹےکی قیمت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول میں مشکل ہوگیا ہے۔

حیدرآباد میں ایک مہینے کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں 10روپے اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے سے بڑھ کر 1360 روپےکا ہوگیا ہے۔

حیدرآباد میں 70 فیصد کھپت چکی کے آٹے کی ہے، اور آٹا چکیوں پر 10کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 670 سے 680 روپے تک ہے۔

چکی مالکان کہتے ہیں کہ سرکاری گندم دستیاب نہیں اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت ساڑھے 5 ہزار روپے تک ہوگئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہری حکومت سے سخت نالاں نظر آتے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اقدامات نہ اٹھائے جانے کی صورت میں آٹا غریب آدمی کی دسترس سے بالکل باہر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق خوراک کا کہنا ہےکہ سندھ میں 20 کلو تھیلے آٹے کی اوسط قیمت 13 سو روپے سے اوپر ہے،سندھ کے پاس اپنے ذخائر موجود ہیں توپھر آٹا قیمت میں کمی کے لیے ریلیز کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے