ہیلسنکی: 16 برس کی ایوا مورتو ایک دن کے لیے فن لینڈ کی وزیر اعظم بن گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’گرلز ٹیک اوور‘‘ مہم کے تحٹ فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے ایک دن کے لیے اپنا عہدہ نوجوان ایوا مورتو کے حوالے کردیا۔

ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ایوا مورتو نے قوم سے خطاب بھی کیا جسے فن لینڈ کے سرکاری ٹوئٹر ہنڈلر سے بھی نشر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں ایک دن کی وزیر اعظم نے کہا کہ صنفی امتیازات کی وجہ سے ہم لڑکیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم محض ’’مظلوم‘‘ نہیں۔ ہماری مدد سے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ایوا مورتو نے لڑکیوں کے ساتھ آن لائن فورمز پر ہراسانی کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنفی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

Prime Minister’s seat has for one day been occupied by 16-year-old Aava Murto.

Murto wants to focus on opportunities for the most vulnerable girls to benefit from technology.

In the #girlstakeover by @PlanGlobal girls around the world step into the shoes of leaders. pic.twitter.com/EWZK8rEgXb

— Finnish Government (@FinGovernment) October 7, 2020

ایک دن کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی ایوا مورتو نے کوئی سرکاری حکم نامہ یا قانون تو جاری نہیں کیا تاہم انہوں ںے ٹیکنالوجی کے میدان میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے اہم ملاقاتیں کیں۔

’’ گرلزٹیک اوور‘‘ کے اس مہم کے تحت ہر سال مختلف ممالک میں لڑکیوں کو ایک دن کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اداروے کا کوئی اہم دیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے