ہفتہ : 11 اکتوبر 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]آرمينيا اور آذربائيجان کے درميان جنگ بندی[/pullquote]

آرمينيا اور آذربائيجان کے درميان جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گيا ہے۔ قبل ازيں روسی وزير خارجہ سيرگئی لاوروف نے تصديق کی تھی کہ جمعے کو ماسکو کے زير انتظام ہونے والے مذاکرات ميں فريقين جنگ بندی اور با معنی مذاکرات پر رضامند ہو گئے ہيں۔ انٹرنيشنل کميٹی آف ريڈ کراس کی ثالثی کے نتيجے ميں ہونے والی فائر بندی کے بعد فريقين آج ہی قيديوں کا تبادلہ بھی کريں گے۔ آرمينيا اور آذربائيجان کے درميان نگورنا کاراباخ ميں دو ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپوں ميں سينکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہيں اور بڑی علاقائی قوتوں ترکی اور روس کے بھی اس مسلح تنازعے ميں ملوث ہونے کے خطرات بڑھ گئے تھے۔

[pullquote]حوثی باغيوں کے دو ڈرون مار گرائے، سعودی عسکری اتحاد[/pullquote]

يمن ميں متحرک سعودی عسکری اتحاد نے دعوی کيا ہے کہ اس کے فوجيوں نے باردوی مواد سے لدے دو ڈرونز کو تباہ کر دیے۔ عسکری اتحاد نے اس کا الزام يمن کے حوثی باغيوں پر عائد کيا ہے تاہم فی الحال باغيوں کا اس پر رد عمل سامنے نہيں آيا۔ ابھی تک اس بارے ميں زيادہ تفصيلات سامنے نہيں آئی ہيں کہ يہ ڈرون کہاں گرائے گئے۔ صرف يہ بتايا گيا ہے کہ بغير پائلٹ والے يہ طيارے سعودی سرزمين کی طرف بڑھ رہے تھے۔ حوثی باغيوں نے چھ سال قبل يمنی دارالحکومت پر چڑھائی کر دی تھی اور تب سے اس ملک ميں خانہ جنگی جاری ہے۔ سعودی عسکری اتحاد سن 2015 سے يمن ميں حوثی باغيوں کے خلاف پرسرپيکار ہے۔

[pullquote]جنسی زيادتی اور ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات، بنگلہ ديش ميں مظاہرے[/pullquote]

بنگلہ ديش ميں آج ملک گير سطح پر احتجاجی ريلياں جاری ہيں۔ جنسی زيادتی اور ہراسانی کے کئی واقعات کے تناظر ميں عوام ميں غم و غصہ پايا جاتا ہے اور اسی سبب آج تمام بڑے شہروں ميں عوام سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرين مجرمان کے ليے سزائے موت کا مطالبہ کرتے دکھائی ديے اور حکومت بھی اس پر غور کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے ليے سرگرم ايک مقامی گروپ کے مطابق رواں سال جنوری تا ستمبر بنگلہ ديش ميں ريپ کے ايک ہزار سے زائد واقعات رپورٹ کيے جا چکے ہيں۔ ہفتے کو احتجاج ايک ويڈيو کے منظر عام پر آنے کے بعد کيا گيا، جس ميں ملک کے جنوب مشرقی حصے کے شہر ناؤکالی ميں چند نا معلوم مردوں نے ايک عورت کو برہنہ کيا اور کافی دير تک اسے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

[pullquote]انتيس ملين خواتين مختلف صورتوں ميں غلامی پر مجبور، رپورٹ[/pullquote]

ايک تازہ رپورٹ ميں يہ انکشاف کيا گيا ہے کہ اس وقت دنيا بھر ميں انتيس ملين خواتين مختلف صورتوں ميں غلامی کر رہی ہيں۔ ’واک فری‘ نامی غير سرکاری تنظيم کی رپورٹ کے مطابق جبری مشقت، قرض کے بدلے کام، جبری شادی اور ديگر صورتوں ميں وسيع پيمانے پر عورتوں کا استحصال جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر 130 ميں سے ايک عورت اس صورت حال سے متاثر ہے۔ جنسی استحصال کے متاثرين ميں خواتين کا تناسب ننانوے فيصد، جبری شاديوں کے متاثرين ميں چوراسی فيصد اور جبری مشقت کے متاثرين ميں عورتوں کا تناسب چون فيصد ہے۔

[pullquote]شمالی کوريا ميں عسکری پريڈ، جديد ترین اسلحے کی نمائش[/pullquote]

شمالی کوريا ميں آج ہفتے کی صبح ايک بڑی فوجی پريڈ منعقد کی گئی، جس ميں جديد ترين ہتھيار اور جنگی ساز و سامان کی نمائش کی گئی۔ يہ پريڈ حکمران ورکرز پارٹی کے قيام کے پچھتر برس مکمل ہونے کے سلسلے ميں جاری تقريبات کا حصہ ہے۔ سيول حکومت نے کا کہنا ہے کہ امريکی اور جنوبی کوریائی انٹيليجنس حکام اس پر باريکی سے نگاہ رکھے ہوئے ہيں۔ شمالی کوريا کی عسکری قوت کا اندازہ لگانے کے ليے مبصرين بھی اس پريڈ پر نگاہيں لگائے بيٹھے تھے۔

[pullquote]بحيرہ جنوبی چين ميں کشيدگی، چين نے بحری جہاز اور طيارے روانہ کر ديے[/pullquote]

بحيرہ جنوبی چين ميں متنازعہ جزائر کے پاس سے ايک امريکی بحری بيڑے کے گزرنے کے بعد علاقے ميں کشيدگی پائی جاتی ہے۔ چين نے اس بحری بيڑے کے تعاقب ميں ہفتے کو اپنے بحری جہاز اور طيارے روانہ کر ديے ہيں۔ چينی پيپلز لبريشن آرمی نے الزام لگايا ہے کہ امريکی بحری بيڑا پاراسيل جزائر کے پاس چينی سمندری حدود ميں داخل ہوا۔ علاقائی کمان کے سربراہ نے امريکا کو خبردار کيا ہے کہ وہ ايسے ‘اشتعال انگيز‘ اقدامات سے پرہيز کرے۔ واضح رہے کہ بيجنگ حکومت بحيرہ جنوبی چين کے بيشتر حصے پر ملکيت کا دعوی کرتی ہے جبکہ اس خطے ميں کئی جزائر پر تائيوان، فلپائن، برونائی، ويت نام اور ملائيشيا کا بھی دعویٰ ہے۔

[pullquote]امريکی صدر کی کورونا سے صحت يابی کے بعد پہلی تقرير[/pullquote]

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحت يابی کے بعد آج پہلی مرتبہ وائٹ ہاوس ميں ايک تقرير کر رہے ہيں۔ چوہتر سالہ ٹرمپ نے پير کو فلوريڈا ميں ايک ريلی ميں شرکت کا بھی کہہ رکھا ہے۔ امريکا ميں تين نومبر کو صدارتی اليکشن ہونا ہے اور ٹرمپ اپنی انتخابی مہم جلد از جلد شروع کرنے کی کوششوں ميں ہيں۔ ان کے ڈيموکريٹک حريف جو بائيڈن نے ٹرمپ کے طرز عمل کو غير ذمہ دارانہ قرار ديا ہے۔ بيماريوں کی روک تھام سے متعلق امريکی ادارہ کوِوڈ انيس کی تشخيص کے بعد بيس دن قرنطينہ ميں رہنے کی ہدايت ديتا ہے۔ ٹرمپ ميں نئے کورونا وائرس کی تشخيص دو اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کے بعد وہ تين دن ايک ہسپتال ميں زير علاج بھی رہے۔

[pullquote]ورلڈ فوڈ پروگرام کی فنڈز کی اپيل[/pullquote]

اس سال کے نوبل امن انعام سے نوازے جانے کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ ڈيوڈ بيزلی نے عالمی قوتوں پر اضافی فنڈز کے ليے روز ديا ہے۔ انہوں نے بالخصوص دنيا بھر کی دو ہزار امير ترين شخصيات سے فنڈز کی اپيل کی، جن کی دولت کی ماليت آٹھ ٹريلين ڈالر کے قريب بنتی ہے۔ بيزلی نے بتايا کہ اس سال ان کا ادارہ 138 ملين افراد کو خوراک فراہم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ انہوں نے مزيد بتايا کہ جنگ و جدل، موسمياتی حالات اور کورونا کی وبا کے باعث لاکھوں لوگوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔ ڈيوڈ بيزلی نے نوبل امن انعام ديے جانے پر شکريہ ادا بھی کيا۔

[pullquote]بھارت: کورونا کے متاثرين ستر لاکھ کے قريب[/pullquote]

بھارت ميں پچھلے چوبيس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 73,272 نئے کيسز ريکارڈ کيے گئے اور يوں ملک ميں متاثرين کی مجموعی تعداد ستر لاکھ کے قريب بڑھ رہی ہے۔ بھارت ميں اب تک 107,416 افراد اس مہلک مرض کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ ستمبر کے وسط ميں يوميہ نئے کيسز ريکارد تعداد ميں بڑھ رہے تھے اور اب اس ميں معمولی کمی نوٹ کی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کيا ہے کہ رواں ماہ اور آئندہ ماہ چند بڑے مذہبی تہوار ہونے والے ہيں اور ان ميں بڑے اجتماعات سے وائرس دوبارہ تيزی سے پھيل سکتا ہے۔ بھارت کورونا کی وبا سے امريکا کے بعد دنيا کا دوسرا سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔

[pullquote]کورونا وائرس يورپ ميں دوبارہ تيزی سے پھيلتا ہوا، ڈبليو ايچ او[/pullquote]

عالمی ادارہ صحت نے بتايا کہ يورپ ميں کورونا وائرس کے نئے کيسز يوميہ ايک لاکھ سے بڑھ گئے ہيں اور ايسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ يورپی بر اعظم ميں جمعرات کو 99,000 اور جمعے کو 109,749 کيسز رپورٹ کيے گئے۔ يورپ ميں اگست سے وائرس دوبارہ تيزی سے پھيلنا شروع ہوا ہے۔ دوسری جانب شمالی اور جنوبی امريکا ميں گزشتہ روز 127,000 نئے کيسز ريکارڈ کيے گئے۔ دنيا بھر ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 36.88 ملين سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بھی زيادہ ہے۔ سب سے زيادہ متاثرہ ممالک بالترتيب امريکا، بھارت اور برازيل ہيں۔ امريکا کی جانز ہاپکنز يونيورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقريباً ساڑھے پچيس لاکھ افراد اس بيماری سے صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے