تحریک انصاف گلگت بلتستان کےصوبائی صدر سید جعفر شاہ انتقال کر گئے .

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ آج اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی دنوں سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

سید جعفر شاہ کا تعلق جلال آباد تیسوٹ پتی سے تھا . قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ شاہ صاحب نے ناردرن ایریاز کونسل کے چوتھی مدت کے انتخابات میں حصہ لیا جو 26 اکتوبر 1983 کو منعقد ہوئے .سید جعفر شاہ حلقہ نمبر دو گلگت جس کے بعد میں دو حلقے بنے اس سے رکن ناردرن ایریاز کونسل منتخب ہوئے.

ناردرن ایریاز کونسل کے پانچویں مدت کے لیے ہونے والے انتخابات میں بھی سید جعفر شاہ نے الیکشن لڑا اور 11 نومبر 1987 رکن ناردرن ایریاز کونسل منتخب ہوئے.

ناردرن ایریاز کونسل کی چھٹی مدت کے انتخابات نومبر 1991 کو منعقد ہوئے تاہم مکتب تشیع نے ان انتخابات کا بیکاٹ کیا اور سید جعفر شاہ نے بائیکاٹ کیا .

ساتویں مدت کے انتخابات 1994 میں پہلی بار سیاسی جماعتی بنیادوں پر ہوئے .سید جعفر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن وہ تحریک جعفریہ پاکستان کے امیدوار سے شکست کھا گئے .

آٹھویں مدت کے انتخابات 1999 میں منعقد ہوئے. سید جعفر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور رکن اسمبلی منتخب ہوئے.

2004 میں سید جعفر شاہ نے طبیعت کی ناسازی کےسبب الیکشن میں حصہ نہیں لیا تاہم وہ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہی رہے . انہوں نے ایڈوکیٹ آفتاب حیدر کو ٹکٹ دلوایا . بعد میں سید جعفر شاہ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے جسٹس منتخب ہوئے.

سپریم اپیلیٹ کورٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد 2015 کے الیکشن میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن کو لیڈ کر دیا . وہ کچھ عرصہ پہلے پیپلز پارٹی سے برسوں کی رفاقت چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے . انہیں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر منتخب کیا گیا تھا .

وہ کئی دنوں سے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور آج صبح اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے