پاکستان سپر لیگ: پانچ ٹیمیں 93لاکھ ڈالر میں فروخت، 10سال کا معاہدہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ جس میں 5اداروں نےآئندہ 10سال کے لیے 93لاکھ ڈالرز میں پانچوں ٹیمیں خرید لی ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ لیگ کا ٹائٹل اسپانسر حبیب بینک لمیٹڈ ہوگا اور لیگ کا پورا نام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہوگا۔ اسپانسر کی مدت تین سال ہوگی جبکہ نشریات کے حقوق متحدہ عرب امارات کے نشریاتی ادارے ٹیک فرنٹ کو دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ کی ٹیم کو عمر ایسوسی ایٹس، پشاور کو ہائر کے جاوید آفریدی، کراچی کو اے آر وائی گروپ، اسلام آباد کو لیونائن گلوبل اور لاہور کی ٹیم کو قطر آئل نے خریدا ہے۔ ٹیموں کی نیلامی میں سب سے مہنگی ٹیم کراچی کی ہے جس کی قیمت 26لاکھ ڈالر رہی، لاہور کی ٹیم 24لاکھ ڈالر، پشاور16 لاکھ، اسلام آباد کی ٹیم 15لاکھ جبکہ کوئٹہ کی ٹیم 11لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ فرنچائز کمپنیوں سے 10سال کا معاہدہ کیا گیا ہے، تاہم 3سال بعد کوئی بھی فرنچائز دستبردار ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو ہونے والی بولی میں2 غیر ملکی اور ایک میڈیا گروپ نے حصہ لیا۔ ٹیموں کو کراچی کنگز، لاہور واریئرز، پشاور سپر اسٹارز، کوئٹہ بلاسٹرز اور اسلام آباد تھنڈرز کے نام دیے گئے ہیں۔

چیئرمین گورننگ کونسل پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ4 سے 23فروری تک شارجہ اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔ کوچز کا انتخاب آئندہ10 روز میں کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے یونیفارم اور لوگو ڈیزائن کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ 14اور 15دسمبر کو فرنچائزز ٹیموں کا انتخاب کریں گی۔ جبکہ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ20 اور 21 دسمبر کو ہوگا۔

اس وقت80 کوچز میں20 سے25 کوچز منتخب ہوں گے، جبکہ 180غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پہلے سال25 سے30 غیر ملکی اور 125پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جبکہ تقریباً 16ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی موقع ملے گا۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پی ایس ایل پہلے سال خسارے کا سامنا کرے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے