ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں نامزدملزم میڈیا کے سامنے پیش

چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں نامزدملزم لعل محمد عرف بڈا کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیاگیا۔

اس اہم کیس میں 388مکانات کی پروفائلنگ کرکے 70مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے۔

چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ محمد شعیب کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران 50 سالہ ملزم لعل محمد عرف بڈا نے اعتراف جرم کیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کا وعدہ پورا کیا۔

کامران بنگش نے بتایا کہ واقعے کے تیسرے دن ہی مشکوک ملزم کو حراست میں لے لیاتھا، ملزم سے آلہ قتل اوربچی کے جوتے برآمد کیے، یہ ایک مکمل بلائنڈ کیس تھا۔

وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا کہ وہ وکیل ہیں اور ضرورت پڑی تو استعفیٰ دے کر بچی کا کیس لڑیں گے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو ڈھائی سالہ بچی چارسدہ کے علاقے جبہ کورونہ سے لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے روز اس کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔

وزیر قانون سلطان محمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت عوام سے الگ نہیں، ہمارے جذبات بھی ایسے ہی ہیں جیسے پوری قوم کے تھے، درندگی کےواقعات کی روک تھام کی ضرورت ہے،پولیس کو جو آزادی ہے یہ کامیابی اسی بات کا ثبوت ہے، ملزم کو عدالت کے ذریعے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ شیخ کلے سے اغواء کی گئی بچی کی لاش جبہ کورونہ سےملی تھی، بچی کے پوسٹمارٹم کے بعد ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھجوائےگئے، پوسٹ مارٹم کے دوران بچی سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم غیرشادی شدہ اور اپنا گزر بسر لوگوں سے پیسے لے کر کیا کرتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے