برطانیہ کا فوجی اولیور کرامویل اور پاکستان کا فوجی پرویز مشرف

برطانیہ میں ایک فوجی اولیور کرامویل نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف والا کام کیا تھا، برطانیہ کی عوام نے اس کو نشان عبرت بنا دیا۔

اس کی لاش نکال کر پھانسی دی اور اس کا سر ویسٹ منسٹر میں پارلیمنٹ کے سامنے کھمبے پر لٹکا دیا جو بیس سال تک وہاں لٹکتا رہا، پھر کسی طالع آزما کو جرأت نہیں ہوئی کہ عوام کے حق حکمرانی پر طاقت کے زور پر ڈاکہ مارے۔

ہم بھی اسی راستے پر ہیں، عدالت نے مشرف کو آئین شکنی پر سنگین غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی اور لکھا کہ اگر پھانسی سے پہلے مر جائے تو لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لایا جائے اور تین دن تک وہاں لٹکایا جائے۔

بہت سارے دوست کہہ رہے ہیں ہمارے سیاستدان کرپٹ ہیں اس لئے یہاں سرکاری ملازم آئین معطل کر کہ فوج پر قبضہ کرتا ہے مگر یہ بات درست نہیں، نہ تو حسین سہروردی کرپٹ تھے، نہ خان عبدالقیوم خان، نہ ذوالفقار علی بھٹو مگر پھر بھی ایوب، یحیٰی، ضیاء اور مشرف نے دستور معطل کیا اور طاقت کے زور پر اقتدار پر قابض رہے۔

اور اگر یہ کرپشن والی بات درست بھی ہوتی تو بھی یہ آئین شکنی کا جواز نہیں، یہ ایسے ہی ہے کہ آپ کے گھر کا چوکیدار آپ کے والد کو چپیڑیں مار کر بندوق کے زور پر گھر کا سربراہ بن بیٹھے اور کہے کہ گھر کا مالک کرپشن کر رہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے