نوازشریف کی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی، لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں

لندن: نوازشریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر لندن پولیس نے ایک شہری سے تفصیلات مانگ لیں۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف بلیو آن بلیو نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیگر افراد کے ساتھ ہائیڈ پارک میں واک کر رہے تھے۔

اس ویڈیو پر ریڈئینٹ (RadiantSez) نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلائی اور ساتھ لکھا کہ یہ لوگ 6 افراد کے اصول اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

اس پر میٹروپولیٹن پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ صارف سے کہا کہ وہ براہ راست پیغام بھیج کر انہیں تفصیلات مہیا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے