کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد ظاہر ہونے والی علامات

عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بعد صحت یابی تک کا سفر کافی مشکل ثابت ہوتا ہے کیونکہ قرنطینہ کے دوران آپ جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ دماغی مسائل سے بھی دوچار ہوتے ہیں۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے دوران بے شمار علامات ظاہر ہوتی ہیں جس میں سر درد، گلا خراب، کھانسی اور بے شمار علامات شامل ہیں۔

لیکن اب ماہرین نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ظاہر ہونے والی یعنی "پوسٹ کووڈ-19” علامات کے بارے میں بتایا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 75 فیصد مریضوں کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود بھی ان میں کچھ ہفتوں اور مہینوں تک چند علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحتیابی کے باوجود بھی لوگوں کو سانس لینے میں مسئلہ اور تھکاوٹ جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کورونا وائرس ایک طویل عرصے تک انسان کو متاثر رکھتا ہے جب کہ پوسٹ کووڈ علامات میں تھکاوٹ، پٹھوں میں تکلیف اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے