قانون کی طالبہ نے امتحان کے دوران بچے کو جنم دیدیا

الینوائے: امریکا میں قانون کا امتحان دینے والی حاملہ خاتون نے آن لائن پیپر کے دوران صحت مند بچے کو جنم دیدیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست الینوائے میں لویولا یونیورسٹی شکاگو کی طالبہ برینانا ہل کو اس بات کا تو اندازہ تھا کہ امتحانی پیپرز کے درمیان وہ حاملہ ہوں گی لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ 90 منٹ کے پیپر کے دوران ہی انہیں بچہ جنم دینا پڑ سکتا ہے۔

ہرینانا ہل نے میڈیا کو بتایا کہ میں مطمئن تھی کہ امتحانات کی تاریخ ان دنوں کی ہے جب میں 28 ہفتوں کی حاملہ ہوں گی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے تاریخ میں تبدیلی ہوئی اور اب نئی تاریخ اس وقت کی تھی جب میرے 38 ہفتے پورے ہونے تھے۔
قانون کی طالبہ نے مزید بتایا کہ 90 منٹ کے چار پیپرز دو لگاتار دنوں میں ہونا تھے لیکن پہلے ہی روز پہلے پیپر کے دوران زچگی کا درد شروع ہو گیا لیکن یہ مرحلہ میں نے مکمل کرلیا۔ وقفے کے بعد دوسرا پیپر مڈ وائف کی نگرانی میں دیا اور فوراً اسپتال پہنچی جہاں بچے کو جنم دیا۔

ہرینانا ہل کے مطابق دوسرے دن پیپرز تھا جو میں نے اسپتال میں اپنے روم میں دیا اور اس دوران میرے شوہر، ماں اور نرسیں بچے کی دیکھ بھال کرتے رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے