لمبی عمر کیلئے دوا دریافت، 100 سال سے زیادہ زندہ رہنا ممکن

امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لمبی عمر کے لیے دوا دریافت کرلی ہے۔ اب انسان 120سال تک زندہ رہ سکیں گے اور بڑھاپے کے باعث ہونےو الی بیماریوں میں بھی مبتلا نہیں ہوں گے۔

امریکی سائنس دانوں کے مطابق ذیابیطس کے لیے استعمال ہونے والی دوا کے حیرت انگیز اثرات سامنے آئے ہیں۔ میٹ فورمین نامی دوا نہ صرف شوگر کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ عمر گزرنے کے عمل کو بھی سست کر دیتی ہے۔

اس دواکے استعمال سے 70سال کا آدمی بھی 50سالہ شخص کی طرح صحت مند ہوگا۔ اس دوا کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال اگلے سال شروع کیا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں جلد یہ عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے