گجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری

گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے جلسے کی اجازت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 16 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم میں شام 5 سے 11 بجے تک جلسے کی اجازت ہو گی۔

اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا، فریقین کے درمیان طے شدہ تمام شرائط تحریری حکم نامے میں شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم کے درمیان 28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق کارکنان کے درمیان 3 سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی ضروری ہے، پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرےگا اور ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی۔

فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں اسلحے کی نمائش اور آتش بازی پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے