پاکستانی مشن دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے: ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےکہاہےکہ دبئی میں پاکستانی مشن ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے،کئی پاکستانیوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھاکہ بھارت کو مذاکرات کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جعلی مقابلے، فوجی محاصرے، ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل، اور کشمیری قیادت کی حراست کا سلسلہ بندکرناہوگا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے سمیت تمام یکطرفہ غیر قانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری کاکہنا تھاکہ کلبھوشن کیس میں بھارت کو نظرثانی صرف پاکستانی عدالت سے ہی مل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں بابا گرونانک کا 551 واں یوم پیدائش ہے، بھارت نے کرتارپور راہداری پر اپنے حصے کے پل کاکام شروع نہیں کیا، بھارت سکھ یاتریوں کے سہولیات کے حوالے سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، پاکستان نے کورونا کے باعث مختصر بندش کے بعد کرتارپور راہداری کھول دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے