کراچی: لانڈھی کے پروسیسنگ زون میں آتشزدگی، دو فیکٹریاں جل کر تباہ

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں آگ لگنے سے دو فیکٹریاں مکمل طور پر خاکستر ہو گئیں۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لنڈا کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور دوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کی شدت سے ایک فیکٹری کی چھت بھی گر گئی اور دوسری فیکٹری بھی آتشزدگی سے مکمل طور پر جل گئی۔

فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا اور فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں لنڈے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم انہیں آگ پر قابو پانے میں مسائل کا سامنا ہے۔

لیاری: گودام میں آتشزدگی سےکئی گاڑیاں جل گئیں
دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ پر یونی پلازہ میں واقعے کمپیوٹر اور الیکٹرونکس بورڈ کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی اور فائر بریگیڈ نے وقت پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کے قریب جھٹ پٹ مارکیٹ میں واقع چپس اور دیگر اشیا کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود ٹرک سمیت 4 سے 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ یہاں بھی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے