وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کشیدگی کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے آغاز پر ہی ماحول میں کشیدگی کا شکار ہوگیا۔ وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا عطاء اللہ بات شروع کریں گے جس پر رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل اپنی نشت پر کھڑے ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد منتخب ہوا ہوں۔

ثناء اللہ مستی خیل نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی کارکردگی اور وزراء اور مشیروں پر بھی کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کے لیے حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، عوام بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل نہیں رہے، ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے حالات ہماری وجہ سے خراب نہیں ہیں، جو آج جلسے کررہے ہیں ان لوگوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا، حماد اظہر اور فخر امام کو چینی گندم کے بحران پر قابو پانے کا ٹاسک سونپا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشان نہ ہوں، ہم سے بڑے جلسے کسی نے نہیں کیے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ آپ کی ٹیم ناقص ہے لیکن آج ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت پر مشکل وقت ہے اس لیے تحفظات کے باوجود ہم ساتھ کھڑے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے