ٹائم مینجمنٹ کیوں اہم ہے ؟

کیا آپ کے بھی اکثر منصوبے وقت کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں؟ یا آپ بھی دن کے اختتام پر مختلف کام انجام نہ دیے جانے کے باعث اداس ہوجاتے ہیں؟ یا پھر کہیں آپ بھی اہم کام’ کل کروں گا‘ یا ’’کل کروں گی ‘‘کی گردان پکڑ کر خواب خرگوش کے مزے تو نہیں لیتے؟

اگر ایسا ہے تو آپ کا طرز زندگی کامیابی کے لیے تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہے اور وہ تبدیلی ہے ٹائم مینجمنٹ کی ۔

[pullquote]ٹائم مینجمنٹ ہے کیا؟[/pullquote]

ٹائم مینجمنٹ ایک ایسا عمل ہے جس کے تحت آپ وقت کا استعمال صحیح طریقہ کار کے تحت کرپاتے ہیں اور وقت کی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ہی آپ جان پاتے ہیں دن بھر میں کس سرگرمی پر آپ نے کتنا وقت صرف کرنا ہے؟

[pullquote]ٹائم مینجمنٹ سے آپ کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟[/pullquote]

بہتر ٹائم مینجمنٹ آپ کو کم وقت میں زیادہ کام مکمل کرنے کے قابل بناتی ہے اور ساتھ ہی زندگی سے تناؤ کم کرتے ہوئے کیریئر کی کامیابی کا باعث بن سکتی ہے۔

ٹائم مینجمنٹ آپ کو روز مرہ زندگی گزارنے کے لیے اضافی وقت فراہم کرتی ہے جسے آپ پھر اپنے پسندیدہ مشغلوں اور اہم کاموں میں صرف کرسکتے ہیں۔

ایسے افراد جو اپنے وقت کو بہترین طریقے سے مینیج کرلیتے ہیں وہ زندگی کے لیے تعین کردہ اہداف کو کم عرصے میں ہی حاصل کرلیتے ہیں۔

[pullquote]ٹائم مینجمنٹ کے اصول[/pullquote]

ٹائم مینجمنٹ سے حاصل ہونے والے فوائد جاننے کے بعد ضروری ہے کہ ان اصولوں پر بھی بات کی جائے جن کو اپنی زندگی کا حصہ بنا زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی جاسکیں۔

[pullquote]صحیح اہداف کا تعین[/pullquote]

زندگی میں قابل حصول اور قابل پیمائش اہداف کا تعین کریں جس کے لیے اسمارٹ طریقہ کار اپنائیں۔

مثلاً اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن اہداف کا تعین آپ کررہے ہیں وہ خاص ہونے کے ساتھ ساتھ قابل پیمائش، قابل حصول با موقع اور جدید بھی ہیں۔

[pullquote]عقلمندانہ ترجیحات[/pullquote]

رومرہ کیے جانے والے کاموں کو اہمیت اور عجلت کی بنیاد پر ترجیح دیں مثلاًروزمرہ کاموں پر غور کریں اور دیکھیں کہ

٭ اہم اور ضروری کام: انہیں فوری کرنا ہے؟

٭اہم لیکن فوری ضروری نہیں: انہیں کب کرنا ہے؟

٭اشد ضروری لیکن غیر اہم: اگر ممکن ہو تو سرانجام دیں

٭ غیر ضروری اور غیر اہم : بعد میں کرنے کے لیے ان کو ایک طرف رکھ دیں

[pullquote]وقت مقرر کریں[/pullquote]

کسی بھی کام کے لیے وقت کا تقرر آپ کو زیادہ مؤثر اور زیادہ توجہ کے قابل بناتا ہے۔کس کام کے لیے آپ کو کتنا وقت درکار ہوگا یہ چھوٹی سی اضافی کوشش آپ کے لیے بہت سی امکانی مشکلات پیدا ہونے سے پہلے انہیں جاننے میں مددگار ثابت ہوگی۔

[pullquote]مختلف کاموں کے مابین وقفہ لیں[/pullquote]

جب بہت سارے کام بغیر کسی وقفے کے ایک ساتھ انجام دیے جائیں تو انسان کے لیے توجہ مرکوز رکھنا خاصا مشکل ہوجاتا ہے،کاموں کے لیے درمیان مختصر سا وقفہ آپ کو فریش کرنے اور زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کے قابل بنائے گا۔

مختصر ہی سہی نیپ ٹائمنگ پر غور کریں اس دوران واک کے لیے جائیں۔

[pullquote]اپنی ذات کو منظم کریں[/pullquote]

بیڈروم کلینڈر کو طویل مدتی ٹائم مینجمنٹ کے طور پر استعمال کریں،کلینڈر پر ہر منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک تاریخ منتخب کریں یا پھر مکمل منصوبوں کی آخری تاریخ کا انتخاب کریں۔

اس بارے میں سوچنا شروع کریں کہ مخصوص کاموں کی تکمیل کے لیے کون سا دن اور وقت مناسب ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے