گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کے جلسے کی انتظامیہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر، محمود بشیر ورک اور ن لیگ کے سٹی صدر سلمان خالد بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی ایم) کے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کے لیے پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، پی ڈی ایم قیادت نے معاہدے کی پاسداری کا یقین دلایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے