کیپٹن صفدر پر مقدمے کا مدعی مفرور ملزم وقاص اپنی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گیا

کراچی: کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے مدعی وقاص خان نے اپنی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گزشتہ روز پولیس نے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں کراچی کے نجی ہوٹل سے گرفتارکیا تھا اور بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ لیگی رہنما پر مقدمے کا مدعی خود عدالت سے مفرور ہے۔

پولیس نے مدعی مفرور ملزم وقاص خان کے خلاف تھانہ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وقاص خان پولیس پر حملے کے مقدمے میں نامزد ہے اور اس نے 25 اگست 2019 کو گلشن معمار میں پولیس پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کی تصدیق کے بعد مفرور ملزم وقاص خان نے اپنی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے