بلاول سندھ پولیس سے اظہاریکجہتی کیلئے آئی جی ہاؤس پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس سے اظہاریکجہتی کیلئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ہاؤس کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں اور اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

انہوں نے ہیش ٹیگ #WeStandWithSindhPolice استعمال کیا اور عوام سے بھی اس حوالے سے رائے پوچھی۔

خیال رہے کہ سندھ پولیس میں چھٹی پر جانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئی جی، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کے بعد سندھ کے ضلعی پولیس افسران نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مختلف علاقوں کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پیز) نے چھٹی کی درخواستیں دے دی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے