سُروں کے بادشاہ راحت فتح علی فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

موسیقی کے شعبے میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے کے بعد اب راحت فتح علی خان فلم میں بھی جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

راحت فتح علی خان پاکستانی فلم ’دم مستم‘ میں مختصر سا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے راحت فتح علی خان کا فلم میں جلوہ گر ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی فلم دم مستم کے پروڈیوسر اداکار عدنان صدیقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی جہاں تین دن تک راحت فتح علی نے شوٹنگ میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ فلم میں راحت فتح علی خان دلچسپ روپ میں نظر آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے