کوئٹہ آمد پر مریم کو روایتی چادر پہنائی گئی، خصوصی جوڑے کا بھی تحفہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں۔

مریم نواز دیگر لیگی قائدین کے ہمراہ لاہور سے کوئٹہ پہنچی ہیں جب کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی ساتھ ہیں۔

مریم نواز نے طیارے میں ہی ایڈوانس میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

کوئٹہ پہنچنے پر کارکنوں نے مریم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ مریم نواز نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات کی۔

اس دوران مریم نواز ن لیگ میں شامل ہونے والے جعفر خان مندوخیل کے گھر پہنچیں جہاں انہیں روایتی علاقائی لباس کا تحفہ دیا گیا اور چادر پہنائی گئی۔

خیال رہے کہ جعفر خان مندوخیل نے ق لیگ چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے