ایک کروڑ چاہئیں… تو دوسری شادی کیجیے

بغداد: عراق کے ایک مشہور بینک ’الرشید‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہر ملازم کو دوسری شادی کرنے پر ایک کروڑ دینار بطور قرض دے گا، اور وہ بھی آسان شرائط پر۔

سعودی ویب سائٹ ’’عرب نیوز‘‘ کی ایک تازہ خبر کے مطابق عراق میں بینک کا کوئی بھی ملازم دوسری شادی پر ایک کروڑ دینار قرض لے سکے گا بشرطیکہ اس کی ملازمت کو کم از کم دو سال ہو چکے ہوں؛ اور اس نے اپنی پہلی شادی پر قرض نہ لے رکھا ہو۔

بینک نے یہ فیصلہ عراق میں ’’معمر کنواریوں‘‘ یعنی 35 سال سے زیادہ عمر کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر کیا ہے۔

ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عراق میں 35 سال یا اس سے زائد عمر کی 70 فیصد لڑکیاں غیر شادی شدہ ہیں کیونکہ ملک میں مسلسل خانہ جنگی، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اکثر نوجوان لڑکے اور مرد اتنی تنگ دستی کا شکار ہیں کہ وہ شادی کرنے کے قابل ہی نہیں رہے۔

دوسری جانب لڑکوں اور مردوں کی ایک بڑی تعداد اپنے مالی حالات سدھارنے کےلیے بیرونِ ملک کا رُخ کر رہی ہے جس سے معمر کنواریوں کا مسئلہ اور بھی شدید ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے