بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی کراچی میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونا شروع ہوگئی جس میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شہر بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاہم انتخابات سے قبل ہی امن دشمن شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیلانا شروع ہوگئے جس میں آج ہونے والے فائرنگ کے پے درپے واقعات میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ لیاقت آباد کے سی ون ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آخر 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعے لانڈھی میں منزل پمپ پر پیش آیا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ شاہ لطیف ٹاؤن اور شیر شاہ میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2،2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے