بلوچستان سے متعلق بیان پر اویس نورانی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے رہنما اویس نورانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کے لیے ان کے طنزیہ اور سوالیہ جملےکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا۔

اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ڈی ایم رہنما اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملےکو میرے مطالبے کے طورپرپھیلایا جارہاہے۔

اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان پاکستان کا لازم جُز ہے، کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائیدکر رہاہے، اویس نورانی نے جلسے کے اسٹیج سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا جس کی مذمت کرتے ہیں۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت، اسرائیل اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ایک ہی تکون کے 3 رخ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے