پی ڈی ایم کے جلسے میں فرانس میں گستاخانہ خاکے لگائے جانے کی شدید مذمت

کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں فرانس میں گستاخانہ خاکے دیواروں پر لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اپوزیشن اتحاد اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور ڈنمارک نے بڑا جرم کیا ہے، ہم فرانس اور ڈنمارک کوپیغام دیتے ہیں کہ توہین آمیز خاکوں کی سنگین الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ناپاک اقدامات فوری طور پر روکے جائیں، جب ایسے ناپاک اقدامات ہوں گے تو یاد رکھو ردعمل بھی آئے گا۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی خطاب میں کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے