پاکستان میں بچے کی پیدائش پر والدکو ایک ماہ کی چھٹی کا بل منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹی سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے ساتھ بچےکی پیدائش پر والد ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہے۔

بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔

کثرت رائے سے منظور بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 4 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔

بل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 3 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی۔

شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہو گا۔

قانون کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے