دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پشاور کی دیر کالونی میں مسجد سے ملحق مدرسے میں دھماکے سے متاثر ہونے والے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پشاور میں مدرسے کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگردی سے جنگ میں پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امن خراب کرنے کے اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ دھماکا شکست خوردہ عناصر کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید جب کہ 112 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے