وزیر اعظم کا گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط لکھیں گے اور خط میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ساتھی وزراء کو بھی خط سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں معاملے کی حساسیت اور مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے پر بھی غور کیا اور وزارت مذہبی امور نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور کو ہفتہ عشق رسول ﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور گزشتہ روز پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے