وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان کو انتخابی مہم میں شرکت سے روکنےکی ہدایات جاری

ریٹرننگ افسر دیامر نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو دیامر کے حلقے میں پروٹوکول نہ دینے اور انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں آفس ہولڈرز (حکومتی عہدیدار) کی شرکت پر پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے ریٹرننگ افسر دیامر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے طے شدہ دورے پر ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیاہے۔

مراسلے میں کہاگیا ہےکہ علی امین گنڈا پور کا جی بی اے 16دیامر 2 میں دورہ شیڈول ہے،اس لیے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ان کو پروٹوکول دیا جائے اور نہ ہی انہیں کسی بھی انتخابی مہم میں شرکت کرنے دی جائے۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان الیکشن 2020 کے شیڈول کے مطابق تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔

انتخابات کا نوٹیفکیشن وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورکے دستخط سےجاری ہواہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے