اسلام آباد میں ہندوؤں کے مندر اور دھرم شالہ کو کھولا جائے : اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد : آج اسلامی نظریاتی کونسل کا آخری اجلاس ہوا ، جو کہ تین روز سے جاری تھا، جس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، اس آخری اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ تجاویز پیش کی گئیں :

نئے ممبران 8 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے

ہم فرانس کی مصنوعات کی بندش کو سراہتے ہیں

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردگان کے ردعمل کو سراہتے ہیں

کشمیر میں جس طرح بھارت کے مظالم جاری ہیں ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں

پشاور سانحہ کی شدید مذمت اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں

ایک مربوط پالیسی مرتب کی جائے تاکہ دہشت گردی کو ختم کیا جاسکے

بلوچستان کے نظام قضا کو غیر موثر بنایا جارہا ہے ، اسے دوبارہ موثر بنایا جائے

مقدس شخصیات، اہل بیت، صحابہ کرام کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا ہے

مندر کے حوالے سے ہم نے سفارش کی ہے کہ سید پور میں واقع مندر اور اس کے ساتھ دھرم شالہ کو کھول دیا جائے

آئینی طور پر کسی بھی گروہ کا حق ہے کہ وہ اپنے فوت شدگان کی آخری رسومات ادا کرے

ہندو مذہب کو حق حاصل ہے کہ وہ متعلقہ جگہ پر اپنی آخری رسومات ادا کرے

غیر مسلمان کی شادی بیاہ کے لیے کمیونٹی سینٹر تعمیر کرنے کی اجازت ہے ،اس میں کوئی قباحت نہیں ہے

سرکاری فنڈز کی حمایت نہیں کی جاسکتی البتہ متبادل تجاویز پیش کی ہیں

ایک سرکاری باڈی متروکہ وقف املاک بورڈ موجود ہے اس کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے تاکہ اقلیتی مذہبی ضروریات کو پورا کیا جاسکے

غیر مسلم پاکستان کے شہری ہیں ، ان کے حوالے سے ایک الگ بجٹ مختص کیا جائے، وہ اسے اپنے طور پر مصرف کریں

ہندو پنچائت کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد ہم نے مندر، دھرم شالہ اور شمشان گھاٹ بارے سفارشات مرتب کیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے