گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی نے ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سرکاری و نجی دفاتر میں بھی ماسک لازمی طور پر استعمال کیا جائے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ بازاروں اور شاپنگ مال وغیرہ میں بھی ماسک کا استعمال لازم ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 11 شہروں میں 4 ہزار 374 لاک ڈاون نافذ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے جس کے باعث کورونا مثبت آنے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے