آصف اور سلمان کوڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

پاکستان کر کٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث فاسٹ بولر محمد آ صف اور ٹیسٹ اوپنر سابق کپتان سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کر کٹ میں کھیلے کی اجازت دے دی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کوپاکستان کرکٹ بورڈ نے بحالی پروگرام مکمل کرنے کے بعد ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ایونٹ کھیلنے کا پروانہ مل گیا ہے۔

اسپاٹ فکسنگ میں ایک اور سز یافتہ کر کٹر فاسٹ بولر محمد عامر کو پی سی بی پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے اور وہ ان دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ محمد آ صف اور سلمان بٹ اگلے سال 12جنوری سے شروع ہونے والے قومی ایک روزہ ٹور نامنٹ میں ایکشن میں نظر آ ئیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے