گلگت کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہے، مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں : بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ کوئی کھلاڑی نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لیں۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہوگا، قانون سازی کریں گے، غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے، پیپلزپارٹی ہی ملک کی معیشت سنبھالے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں کوئی کھلاڑی نہیں، سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لوں، اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہے تو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مطالبات عوام کے لیے ہیں‘۔

بلاول کا کہنا تھا کہ حقِ حاکمیت کے لیے ہمارا خون پسینہ شامل ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہوگا، مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے، غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن 15 نومبر کو شیڈول ہیں اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے