نوازشریف کے کیسز حل ہوجائیں تو فوج ٹھیک اور عمران بہترین وزیراعظم بن جائیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ نوازشریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں اور کیس حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے پلواما واقعے کے وقت بھارت کو اندر گھس کر مارا اور جس طرح شاہینوں نے اندر گھس کر بھارت کی پٹائی کی اس پربھارتی قیادت اور میڈیا شرمندہ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ایاز صادق نے کل فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولا کہ ہماری ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم جانتے ہیں کہ یہ اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے ہم ہیں لیکن کئی دفعہ نادانی میں بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید ضرور کریں مگرریاست کو نشانہ نہ بنائیں، نوازشریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں اور کیس حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے