الیکشن کمیشن انتخابات منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے : فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نہ مذاکرات کرتے ہیں نہ مذاکرات کے حق میں ہیں۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات منسوخ کرے اور نئے انتخابات کا اعلان کرے، پاکستان میں حکومت نہیں ہے، جو ہے وہ بیساکھی پر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ اپوزيشن کی تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی، حکومت سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہم جلسے کی خود سیکیورٹی کریں گے۔

گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت ثابت کررہا ہے کہ مسلمان شدت پسند نہیں مغربی دنیا شدت پسند ہے، فرانس سے حکومتی معاہدے ختم کردیے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے