فضائی آلودگی میں راولپنڈی پہلے نمبر پر آ گیا

پنجاب میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی فضائی آلودگی بڑھنے لگی ہے۔

بین الاقوامی ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق راولپنڈی فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں ائیر کوالٹی انڈکس 232 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور آلودگی میں 182 انڈکس کے ساتھ دوسرے نمبر جب کہ مریدکے 177 انڈکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آلودہ ترین آبادی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور کا سب سے زیادہ آلودہ علاقہ پایا گیا جہاں 431 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث زمبابوے کے خلاف تمام میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل راولپنڈی میں ہی کھیلا جانا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے