ملک میں کئی ماہ بعد ڈالر 160 روپے کی سطح سے نیچے آگیا،سونے کی قیمت گرگئی

ملک میں کئی ماہ بعد ڈالر 160 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کمی کے بعد 159 روپے 81 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 59 پیسے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ ملک میں کئی روز سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔

[pullquote]امریکی انتخابات، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا اثر پاکستان پر بھی پڑگیا[/pullquote]

امریکی انتخابات میں غیریقینی کی صورتحال کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 600 ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 394 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور سونے کی قدر 9 ڈالر کمی کے بعد 1891 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں امریکی صدر و ری پبلکنز امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس امیدوار جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے اور نتائج کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے