گلگت بلتستان میں وزیراعظم اور وزراءکے جلسوں پر پی پی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

گلگت بلتستان میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کےجلسےکرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنماسینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہےکہ وزیراعظم اور وزراء سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان جاکر وعدے کر رہے ہیں، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے دورے واضح طور پرقبل از انتخابات دھاندلی ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

شیری رحمان کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے اگر وزیراعظم کوکلین چٹ دی ہے تو یہ باعث تشویش ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں ان دنوں 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کے وفاقی وزراء بھی گلگت بلتستان کے دورے کررہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کررہے ہیں جب کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے دورے کے دوران گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ ایک وزیرگلگت بلتستان میں گھوم رہا ہے اور منصوبوں کا اعلان کر رہا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کاکہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام سیاسی جماعتوں کو 95 نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے