لاہور : نوکری کی تلاش میں آئی لڑکی سے مبینہ زیادتی

لاہور : نولکھا میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی ناروال سے ملازمت کی تلاش میں لاہور آئی تھی جسے ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

تھانہ نولکھا میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم کے ساتھی ملزمان رحمان اور طلحہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کوارٹر میں لے گئے جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم نعیم دو روز تک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں رحمان اور طلحہ کو گرفتار کر لیا تاہم نعیم کی تلاش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے