یورپی سفارتکاروں کی موجودگی میں جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں دھماکا

سعودی عرب کے شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بم دھماکے کے وقت قبرستان میں جنگ عظیم اول کے اختتام کی یاد میں تقریب جاری تھی جس میں فرانسیسی قونصل خانے کے اہلکار سمیت متعدد یورپی ممالک کے قونصلر اور سفارتی اہلکار موجود تھے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور یہ ایک نصب شدہ بم تھا۔

فرانس کی جانب سے بم حملے کو بلا جواز اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یونانی حکام کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ دھماکے میں ایک یونانی شہری سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے واقعے سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے