اسلام آباد میں مسیحی نوجوان کو کلہاڑیوں سے قتل کر دیا گیا .

[pullquote]اسلام آباد کے علاقے جھنگ سیداں میں سلاس مسیح نامی اس مسیحی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔[/pullquote]

سلاس مسیح جو دس سال سے ایک ورکشاپ میں بطور مکینک کا کام کرتا تھا ۔ ورکشاپ میں اس نے کبوتر رکھے ہوئے تھے . 11 نومبر ایک کبوتر اڑ کر سڑک کی طرف چلا گیا جہاں ایک لڑکے نے کبوتر پکڑ لیا . صلاس مسیح نے اس لڑکے سے کبوتر چھین لیا اور کبوتر پکڑنے پر اسے ایک تھپڑ جڑ دیا ۔ وقتی طور پر مسئلہ حل ہوگیا لیکن کچھ گھنٹوں بعد وہ نوجوان اسلحے اور کلہاڑیوں سے لیس اپنے والد سمیت ایک جتھا لیکر پہنچا ۔

انہوں نے ورکشاپ میں سلاس اور اس کے دوسرے ساتھی کو لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے مارنا شروع کردیا ،تشدد سے شدید زخمی کرنے کے بعد جب ان کے دل کو تسکین نہیں پہنچی تو ساجد خان نے فائرنگ کر کے صلاس کی جان لے لی۔

آئی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے صلاس کے بھائی نے بتایا کہ وہ بہت غریب لوگ ہیں اور اس واقعے کے بعد بہت خوفزدہ ہیں . پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں کی .

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں ہوا جہاں ایک مسیحی نوجوان اور اس کی والدہ کو قتل کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے