سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو گلگت بلتستان کے عوام کا حق نہیں چھیننے دیں گے : بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا۔

گلگت بلتستان اسمبل کی 24 میں سے 21 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پی پی پی صرف 3 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔

گلگت بلتستان میں سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن بھی صرف 2 نشستوں پر ہی کامیاب ہوئی اور اس نے بھی گلگت بلتستان کے الیکشن نتائج ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام کا ساتھ دینے اور انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ایک سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو گلگت بلتستان کے عوام کا حق نہیں چھیننے دیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اپنی چھینی ہوئی نشستیں واپس لے کر گھر جائیں گے، ورنہ یہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق پر سودے بازی نہيں کر سکتے، انتہائی پوزیشن پر جانے پر مجبور نہ کیا جائے، انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج میں عوام کے شانہ بشانہ ہیں، اگر چھینی ہوئی سیٹ واپس نہیں ملی تو اسلام آباد تک مارچ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے